• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب بینک، قبل از ٹیکس 14 ارب 50 کروڑ روپے دگنے منافع کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) حبیب بینک نے 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبل از ٹیکس 14ارب 50 کروڑ روپے کے دُگنے منافع کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کی فی شیئر آمدنی اس دوران 2.79روپے سے بڑھ کر 31مارچ 2021ء تک سہ ماہی میں 5.68 روپے ہوگئی۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹ 28کھرب روپے رہے جبکہ رواں کھاتوں میں 120ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں بینک کی اوسط بیلنس شیٹ میں 500ارب روپے کی وسعت ہوئی۔

تازہ ترین