• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی صورت 7ارب 41کروڑ ڈالرز ملے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) رواں مالی سال کے اوّل 9ماہ (جولائی تا مارچ) پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی شکل میں 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 6 ارب 73 کروڑ ڈالرز وصول ہوئے تھے۔ پورے مالی سال میں پاکستان نے مجموعی بیرونی امداد کا تخمینہ 12 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز لگایا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں چین اب تک سب سے بڑا دونر ہے۔ جس نے 147.52 ملین ڈالرز فراہم کئے۔ کمرشیل بینکوں سے حاصل قرضوں کا حجم تین ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ہے۔ رواں مالی سال کے اوّل 9 ماہ میں اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) نے ایک ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز فراہم کئے۔ ورلڈ بینک کے آئی بی آر ڈی نے 37 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار ڈالرز اور آئی ڈی اے نے 56 کروڑ ڈارلز دیئے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو اوّل 9 ماہ میں 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی امداد ملی۔

تازہ ترین