• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے بہانے پر کام نہ کرنیوالے افسران کو گھر بھیجا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنے والے بیوروکریٹس کیخلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو نیب کا بہانہ بناکر کام نہیں کرتے ایسے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیجا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سڑکوں کی تعمیر مکمل کرانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دس روپے کی بات ہو تو سیکرٹریز کہتے ہیں کہ نیب پکڑ لے گا،پنجاب کے تمام افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام کرنے کیلئے تیار نہیں ،جب درست کام کرو گے تو نیب کیوں پکڑے گا ؟

تازہ ترین