مقررہ پارکنگ فیس وصول کی جائے، ڈی جی آر ڈی اے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقررہ پارکنگ فیس وصول کی جائے، ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے فوارہ چوک میں آر ڈی اے پارکنگ پلازا کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فیس کے مطابق ہی پارکنگ فیس وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا آر ڈی اے زیر کنٹرول ہاؤسنگ سکیوں میں پارکنگ کیلئے مختص جگہوں پر پارکنگ پلازہ یا پارکنگ سٹینڈ بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے گنج منڈی میں آر ڈی اے کی خالی پڑی ہوئی جگہ کا دورہ کیااور اس جگہ کے استعمال بارے میں ماتحت عملے کو ہدایات بھی جاری کیں۔
اسلام آباد سے مزید