• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سروس شہید پولیس ملازمین کا دھرنا 87ویں روز میں دا خل

پشاور( وقائع نگار) دوران سروس فوت اور میڈیکل بورڈ پر ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین کے بچوں کا دھرنا 87 ویں روز بھی صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری رہا جبکہ پو لیس ورثاء نے عندیہ دیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر خاندان سمیت غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا شروع کرینگے گزشتہ دنوں پولیس ملازمین کی بیوائوں نے بچوں کی بھرتی کیلئے دھرنا میں شرکت کی تھی جسکے بعد پولیس حکام نے بیوائوں کو مذکرات کیلئے راضی کیا تاہم جب سی سی پی نے بیوائوں کو مذاکرات کیلئے اپنے آفس بلایا تو پولیس حکام ایک بار پھر اپنے وعدے سے مکر گئے پولیس ورثاء نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے کئی بار مذاکرات کے نام پر ہمارے احساسات اور جذبات کے ساتھ کھیلا اور انہیں بے وقوف بنایا جبکہ صوبائی حکومت کے وزراء نے بھی ہمارے ساتھ وعدے کئے اور ہمارے ساتھ صرف تصاویر بنوائیں اور عملی طور پر ان کیلئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے یتیم بچے ان وزراء کے وعدوں کے منتظر ہے ہیں اگر انہیں 100 فیصد سن کوٹہ پر سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق بھرتی نہ کیا گیا تو وہ اس بار مجبوراً پورے خاندان سمیت ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین