• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال کا فلسفہ خودی غلامی سے نجات کا بہترین نسخہ ہے: فردوس عاشق

وزیرِ اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا بہترین نسخہ ہے۔

علامہ اقبالؒ کے یومِ وفات پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقوامِ عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے کیلئے اقبالؒ کی فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔


ایک اور ٹویٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ شرق پور میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی 104 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 500 ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری بھی دی گئی ہے جس میں اسپیشل بچوں کو تفریحی سہولتیں مفت دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین