• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز منظور کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 104 کنال اراضی پر اسپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز منظور کر لی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ویلج کے قیام کی تجویز کو جلد حتمی شکل دی جائے، تعمیراتی کام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، اس سے تعمیراتی لاگت میں خاطر خواہ کمی ہو گی اور منصوبے کو جلد مکمل کیا جا سکے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی بچوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ویلج میں رہائش، اسپورٹس تھراپی اور تفریحی سرگرمیاں مہیا کریں گے، پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن پالیسی کا نفاذ کیا ہے، خصوصی بچوں کے لئے 9 نئے ادارے بنائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پک اینڈ ڈراپ کے لئے 51 نئی بسیں دی ہیں جن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، خصوصی بچوں کو سال میں 3 یونیفارم اور جوتے مفت دیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین