• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بچوں کی نشونما میں خوراک کے ساتھ ان کی عملی مشق بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ 

اسی سلسلے میں والدین بچوں کے ساتھ محنت کرتے ہیں، اور ان تمام معاملات میں بچے کی اپنی صلاحیتیں بھی قابلِ دید ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتی ہیں۔ 

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دو سالہ بچی آڈیا لیڈمس کو برف میں مہارت کے ساتھ اسکیئنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

والدہ خود بھی بچی کے پیچھے پیچھے اسکیئنگ کر رہی ہیں، تاہم ایک جگہ بچی گرتی ہے لیکن والدہ اسے اٹھانے نہیں جاتیں بلکہ بچی خود اٹھ کر مقررہ راہ لے لیتی ہے۔ 

اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، اور ممکنہ طور پر ایک مرتبہ اس ویڈیو کو دیکھنے والا اسے دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔