• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، این سی او سی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 ہزار کیس سامنے آرہے ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز سے ملک بھر میں صحت سہولیات پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور آکسیجن بیڈز کی ضرورت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں بنے والی 91 فیصد آکسیجن پہلے ہی استعمال کی جارہی ہے، اس کا بڑا حصہ اسپتالوں میں جارہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی صورتحال کو عوام سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، وسیع پیمانے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن پر غور کریں گے۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبوں کی انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

تازہ ترین