• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اداروں کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اداروں کی رکنیت حاصل کر نے میں کامیاب ہو گیا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے جن اداروں کا رکن منتخب ہوا ہے ان میں جرائم کی روک تھام اورانصاف کمیشن (سی سی پی سی جے) ، کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈبلیو) شامل ہیں ۔ یہ چھٹی بار ہوا ہے کہ پاکستان جرائم کی روک تھام اور انصاف کے کمیشن کا رکن منتخب ہوا ہے جبکہ اس پینل کے لیے منتخب کیے گئے دیگر ممالک میں قطر، بحرین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین