• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کے3 اسٹورز پر زائد المیعاد اشیا کی فروخت،ٹیسکو پر7.56ملین پونڈ جرمانہ

لندن(پی اے )برمنگھم کے 3 اسٹورز پر کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے کے الزام میں ٹیسکو پر7.56ملین پونڈ جرمانہ عاید کردیاگیاہے، یہ زائد المیعاد کھانے کی اشیا ٹیسکو ایکسپریس اسٹورز سٹی سینٹر اور بونر وائل اور برسٹل روڈ سائوتھ پر ٹیسکو میٹرو میں پائی گئی تھیں۔ ا ٹیسکو پر یہ جرمانہ 2016اور2017 کے دوران فوڈ سیفٹی اور ہائجن ریگولیشنز کی 22 خلاف ورزیوں پر کیاگیا ہے ، سٹی کونسل کے مطابق برمنگھم کے مجسٹریٹ کورٹ نے پیر کو گروسری کمپنی پر یہ جرمانہ عاید کیا اور کمپنی کو پراسیکوشن کے اخراجات کے طورپر مزید95,500 پونڈ ادا کرنے اور وکٹم سرچارج کے طور پر170 پونڈ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔لوکل اتھارٹی کو یہ شکایت ملنے کے بعد کہ زائد المیعاد فوڈ آئٹمز فروخت کئے جارہے ہیں اس کے ماحولیاتی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے یہ کارروائی کی تھی جس کے دوران فوڈ انسپکٹرز نے کمپنی کے فوڈ ریٹیل کے شعبے کا 3دفعہ معائنہ کیا ،ٹیسکو میٹرو برسٹل روڈ سائوتھ کا نام اب ٹیسکو ڈسکائونٹ چین رکھ دیاگیا ہے ۔ٹیسکو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ 2016/17 کے دوران 3 اسٹورز سے تھوڑی سی زائد المیعاد اشیا برآمد ہوئیں ،خریداروں کا تحفظ ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اوریہ واقعہ ٹیسکو اسٹور ز پر موجود تحفظ اور معیار کی درست عکاسی نہیں کرتا ،ہم نے اس کی اصلاح کیلئے فوری کارروائی کی اور ہم اپنے خریداروں کو ایک دفعہ پھر یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اس بات کے بھرپور انتظامات کئے ہیں کہ اس طرح کے واقعے کا اعادہ نہ ہو،  "We took immediate action to address this at the time and we want to reassure our customers that we have robust procedures in place to make sure that this doesnʼt happen." The grocery company was also ordered to pay a £170 victim surcharge.
تازہ ترین