• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں پولیس کا غیرقانونی اسلحہ ساز کارخانے پر چھاپا

میڈرڈ ( نیوز ڈیسک) ہسپانوی پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے اسلحہ کی تیاری کے غیر قانونی کارخانے کو تلاش کرلیا۔ کینبری جزائر میں کی گئی کارروائی کے دوران 2تھری ڈی پرنٹر، بندوق کے پرزے، ایک اسالٹ رائفل، 2ٹیزر اور بڑے خنجر ضبط کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں دہشت گردی اور شہری علاقوں میں گوریلا جنگ کے بارے میں کتابچوں کے علاوہ سفید فام بالادستی سے متعلق مواد بھی ملا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسپین میں دریافت ہونے والا یہ اس قسم کی پہلا کارخانہ ہے۔ ہسپانوی اخبار کے مطابق ورکشاپ کا مالک ہسپانوی شہری ہے، جو جزیرے پر ایک نرسنگ ہوم کے منتظم کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ برآمد ہونے والی دیگر اشیا میں 30 سے زیادہ کتابچے بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین