• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،بس سے خاتون کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حاثے اور کرنٹ لگنے سے2افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کالج کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل گئی ،جہاں اس کی شناخت 50سالہ اللہ دتّہ ولد عاشق محمد کے نام سے ہو ئی ہے۔سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ نورس چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سےنامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی فوری شناخت نہیںہوسکی عمر34سال ہے،سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ چوک کے قریب بس سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملےنےموقع پر پہنچ کرلاش سول اسپتال منتقل کی پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہگلناز دختر لال محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین