• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، نماز کیلئے وقفہ کرنے سے متعلق حلیم عادل شیخ نے قرارداد جمع کرادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں نماز کے لئے وقفہ نہ دینے پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بدھ کو اپنی ایک قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ۔ان کا کہنا ہے کہ نماز چھوڑنا سنگین جرم اور گناہ ہے لیکن افسوس کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں نماز کا وقفہ نہیں کیا جاتا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اکثر ارکان حق رائے دہی سے محروم ہونے کے خوف سے نماز پر نہیں جاسکتے ۔اس لئے ضروری ہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران نماز کے لیے پندرہ منٹ کا وقفہ کیاجائے ۔

تازہ ترین