• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے بھی اداکاروں کو رائلٹی دینے کیلئے آواز بلند کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر ادکاروں کو معاوضہ دینے کی مہم کے لیے آواز بلند کردی ہے۔ مہوش حیات نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈراما ٹیلی ویژن پر دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہو تو اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو اس کی کمائی کا معاوضہ دوبارہ بھی ملنا چاہیے۔مہوش حیات نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما کسی بھی پلیٹ فارم پر چلے یا دنیا میں کہیں بھی چلے، اسٹارز کو اس کی سیلز کا معاوضہ ملنا چاہیے۔ مہوش حیات نے اس کے لیے اپنے پسندیدہ شو ‘فرینڈز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو ہر سال اس شو میں کام کرنے کی اصل فیس سے زیادہ انھیں معاوضہ ملتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ فنکاروں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین