• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپرقیدیوں کیلئے سامان ،تحائف،جیلوں میں کاؤنٹرزبنانے کاحکم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) عیدالفطر پرقیدیوں کیلئے گھرکاکھانا ،سامان اورتحائف جمع کرانے کیلئے جیلوں میں خصوصی کاؤنٹرزبنانے کاحکم دے دیاگیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ نے صوبہ کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں اسیروں کے اہل خانہ کی جانب سے عیدپر گھرکاکھانا، اورعیدی وغیرہ پہنچانے کے لئے الگ سے سپیشل کاؤنٹرقائم کریں جہاں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوتعینات کیاجائے جواس کام کی نگرانی کریگا۔ ذرائع کاکہناہے کہ عیدپر اسیروں کیلئے ان کے گھروں سے آنے والی اشیائے خوردنوش،رقوم اورتحائف وغیرہ میں جیل عملے کی جانب سے ہیرپھیرکی شکایات کے پیش نظرآئی جی نے سپیشل کاؤنٹرقائم کرنے کاحکم دیا ۔ اس سے قبل قیدیوں کے عزیزواقارب کی جانب سے بہت سی شکایات سامنے آچکی ہیں کہ جیل عملہ مختلف اشیاء غائب کردیتاہے۔ ادھرکوروناکی وجہ سے عیدپر قیدیوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ کی ملاقاتوں بارے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اس حوالے جیل حکام کو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ہدایات کاانتظارہے۔
تازہ ترین