• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کی کال، دو بچوں کے باپ کو فون پر بلا کر قتل کر دیا گیا

دینہ (نامہ نگار) دینہ میں قتل کی واردات میں گھر سے جانے والے دو بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔گزشتہ رات دینہ مفتیاں کے رہائشی میاں سفیان کو بائی پاس جلو چک کے مقام پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ مقتول سابق ناظم سٹی دینہ میاں تبسم کے ماموں زاد بیٹے اور میاں شاذر کے چچا تھے ۔ اہلخانہ کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب میاں سفیان کو ایک فون آیا تھا اور وہ کسی کام کے سلسلے میں چلے گئے ۔ چند گھنٹے بعد پولیس تھانہ منگلا کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ ایک لاش پڑی ہوئی ہے ۔ پولیس نے مدعی میاں محمد شاذر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملز مان کی تلاش شروع کر دی ۔
تازہ ترین