• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں سے پوچھا ہے کہ انہیں افطار میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچن سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آلو کے پکوڑے اور فروٹ چاٹ سے متعلق اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ انہیں افطار کے وقت کیا چیز پسند ہے۔


نازش جہانگیر کی تصاویر کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور انہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بھی بتایا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں کیا اور وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین