• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پرنون لیگ لاثانی ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا کہ وہ لاثانی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا لیکن یہاں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہدخاقان کا موقف ظاہر کرتا ہے نون لیگی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے، انہیں بڑے سے بڑا جھوٹ آسانی سے کہنے پر ملکہ حاصل ہے۔

تازہ ترین