• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ حکمراں نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کیئے؟ رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی، سلیکٹڈ حکمراں نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کیئے؟

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لارجر بنچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمراں نے ملک کو تباہ کیا ہے، گزشتہ 3 سال میں ملک کی معیشت بدنام اور انتقام کی سیاست کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ واحد حل فری فیئر الیکشن ہے،عوام کے ووٹ سے حکومت بنے۔

تازہ ترین