• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)  نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مئی کے اوائل تک پائلٹس، فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین کا ہدف مقرر  کیا جائے گا۔

 پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تمام ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 250 سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا وائرس کی  ویکسین لگا دی گئی۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسافر اس وبا سے محفوظ رہیں، کورونا وائرس کے  حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین