• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کا اطلاق 12 سال سے زائد عمر پر، معذور مستثنیٰ ہونگے، سول ایوی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن پاکستان نے کہا ہے کہ پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پر ہے،سول ایوی ایشن نے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پرہے جبکہ معذور افراد پاس ٹریک کی رجسٹریشن سے استثنیٰ ہوں گے۔سی اے اے نے بتایا کہ سفارتکاروں کوپاس ٹریک سے استثنیٰ سفارتی پاسپورٹ پرحاصل ہوگا، جو مسافر اسمارٹ فون کا استعمال نہیں جانتے بورڈنگ سے قبل ایجنٹوں کے ذریعے اندراج ہوگا۔

تازہ ترین