• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان اور دنیا میں امن ہے، آرمی چیف

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان اور دنیا میں امن ہے، آرمی چیف


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان اور دنیا میں امن ہے، ہمارا مقصد پر امن ، خودمختار ، جمہوری ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیرنجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال بشمول افغان امن عمل،دوطرفہ سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ سرحدی انتظام کو موثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان اور دنیا میں امن ہے۔

تازہ ترین