• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز ضمانت کیس اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے،جسٹس ناصرہ اقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس میں جو ہوا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی نے کہا کہ ہمارے موقف پر ہر آدمی مطمئن ہوجائے گا، جہانگیر ترین چاہتے ہیں تحقیقات صاف و شفاف ہو، تحقیقات میں کوئی مداخلت نہ ہو،سینئر صحافی و تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم سے ترین گروپ کی ملاقات ہونا اہم پیشرفت ہے۔جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کہا کہ شہباز شریف ضمانت کیس میں جو ہوا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میں بھی عدالت کا ڈیکورم قائم نہیں رہ سکا، ایسا لگتا ہے عدالت میں بھی اختلافات شروع ہوگئے ہیں اور سراسیمگی کا عالم ہے

دس ججوں میں سینئر جج پروسیڈنگز ریگولیٹ کرتا ہے، باقی ججوں نے آپس میں کوئی بات کرنی ہو تو وہاں پر ہی کرلیتے ہیں، ایک ایک جج علیحدہ علیحدہ طورپر مخاطب نہیں ہوتے ہیں، یہ بات مجھے عجیب سی لگی لیکن شاید نئے زمانے میں رجحان بدل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی نے کہا کہ ہمارے موقف پر ہر آدمی مطمئن ہوجائے گا، جہانگیر ترین چاہتے ہیں تحقیقات صاف و شفاف ہو، تحقیقات میں کوئی مداخلت نہ ہو، ہم لوگ اکٹھے ہوئے تو بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے رپورٹ کا معاملہ ہوا، بہت مثبت رسپانس آرہا ہے جیسا چاہ رہے تھے وہی ہورہا ہے، ہم یہی چاہتے تھے کہ صاف و شفاف تحقیقات کی جائے، بہت جلد عمران خان سے ہماری ملاقات بھی ہے، وزیراعظم سے پہلے چار پانچ لوگوں کا وفد ملے گا اس کے بعد جہانگیر ترین کی عمران خان سے ملاقات کی امید ہے،

اپوزیشن کے خلاف ماضی کی حکومتوں نے کیسز بنائے۔نمائندہ خصوصی جیو عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ آج سے پہلے بھی ججو ں کی مختلف رائے سامنے آتی رہی ہے، جسٹس عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ماحول نظر آتا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پوری سپریم کورٹ آف پاکستان ٹرائل پر ہے۔

تازہ ترین