• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹیاں، ن لیگ ،پی پی آمنے سامنے، سنجرانی، گیلانی معاملات طے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز/ جنگ نیوز) سینیٹ میں کمیٹیوں کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے اور دونوں جماعتوں کے اختلافات شدید ہوگئے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی میں معاملات طے پاگئے تاہم ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کو نظرانداز کردیا گیا۔

ن لیگ نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی کے بار بار بلانے پر بھی مصدق ملک نہ آئے اور ملاقات میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے حزب اختلاف کیلئے 27؍ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی، تاہم حکومتی وفد شہزاد وسیم ، شبلی فراز، اعظم سواتی اور اپوزیشن وفد یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمٰن میں اپوزیشن کو 22، حکومت کو 16کمیٹیوں کی ممبرشپ کا فارمولا طےہوگیا ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر 26اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پھر نہیں بلایا گیا، اجلاس میں کراچی ضمنی انتخاب کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

تازہ ترین