• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اضلاع میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی جاری ہے، کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نوید شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع مین ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہےتمام ڈپٹی کمشنرز کو مہنگائی کے مرتکب دکاندارون کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور اسے موثر بنانے کی ہدایت کی ہےڈپٹی کمشنرز کی کاکردگی رپورٹ کے مطابق سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 138منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں دودھ ، فروٹس ، سبزی، مرغی کریانہ ، گوشت ، آٹا، بیکری سمیت کھانے پینے کی اشیا پر کارروائی کر کے چار لاکھ 54 روپے جرمانہ عائد کی گیاتفصیلات کے مطابق 29 دودھ فروش، 26 پھل فروش بیس سبزی فروش 34 پولٹری اور 15 کریانہ والوں کے خلاف کارروائی کی گئی دودرھ فروشوںپر ایک لاکھ 43 ہزار، پھل فروشوں پر35 ہزار روپے سبزی ووالوں کے خلاف 29 ہزار روپئے جرمانہ عا ئدکیا گیا پولٹری والوں پر ایک لاکھ اٹھائیس اور کریانہ والوں پر 77 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی اور سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں خود فیلڈ میں رہیں نگرانی کریں یقینی بنائیں کہ تمام متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز تمام مختار کار ہر روز دقیمتیں چیک کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

تازہ ترین