• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے کیلئے کوششیں تیز

کراچی (جنگ ڈیسک)پی آئی اے کا خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے کیلئے کوششیں تیز ،پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا . کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پائلٹس اورفرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔ کراچی ، لاہور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوابازوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔ اب تک اڑھائی سو سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے ۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین