• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک اور SECP کی جوائنٹ ٹاسک فورس کے اصول و ضوابط میں ترامیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے جوائنٹ ٹاسک فورس کے اصول و ضوابط میں ترامیم کردیں، نظر ثانی شدہ ٹی او آرز مالی شعبے میں دیانت داری اور منصفانہ برتاؤ کے مجموعی پالیسی مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بی اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی گروپ کی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد،جوہری پھیلاؤ کی فنانسنگ کی روک تھام (اے ایم ایل،سی ایف ٹی،سی پی ایف) کی نگرانی کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی جوائنٹ ٹاسک فورس برائے مرکب مالی ادارہ جات کے اصول و ضوابط یعنی ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) میں ترامیم کردی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور چیئرمین ایس ای سی پیں عامر خان نے ٹی او آرز میں ترامیم کے لیے مراسلہ مفاہمت پر دستخط کیے۔

تازہ ترین