• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پبلک سروس کمیشن کی سرگرمیاں5 ہفتے تک معطل

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے میڈیکل افسران کے امتحانی نتائج میں ہیر پھیر کیخلاف دائر درخواست پر نظام کو شفاف بنانے کیلئے سندھ پبلک سروس کمیشن کی سرگرمیاں 5ہفتے(27 مئی)تک کیلئے معطل رکھنے کا حکم دیتے ہو ۓ سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہر قسم کے امتحانات لینے،نتائج کے اعلان ،ملازمتوں کیلئے اشتہار جاری کرنے سے روک دیاہے اور کہا ہے کہ نظام کو شفاف بنانے کیلئےطریقہ کار وضع کرنے تک سندھ پبلک سروس کمیشن کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی ،عدالت نے چئیرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سندھ نور محمد جادمانی کے وارنٹ گرفتاری برقرار اور سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن سید عطااللہ شاہ کی گذشتہ سماعت میں جاری کردہ معطلی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات برقرار رکھتے ہوۓ سماعت 27 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین