• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کو امن منظور نہیں، سندھ بھی تیاری کرلے، ترین بھی پُراعتماد،احوال ”جیو پاکستان“میں

کراچی (جنگ نیوز) کوئٹہ دھماکا بتا رہا ہے کہ ملک دشمنوں کو امن منظور نہیں اب سب ہوشیار ہوجائیں۔ دوسری طرف ”کورونا“ کی تیسری لہر کا زور سندھ پر پڑنے والا ہے، سندھ حکومت کو بھی پوری تیاری رکھنا ہوگی۔ اِن دونوں اہم معاملات پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مقبول شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم سے ملاقات کا ماحول بننے پر جہانگیر ترین بھی پُر اعتماد ہیں، مگر حکومت کے سامنے مطالبات وہ رکھیں جو منظور ہو سکیں۔ مولانا وحید الدین صرف ایک عالم ہی نہیں، ایک مفکر، ایک محقق اور ایک استاد بھی تھے جو ہمیں بہت یاد آئیں گے۔ اور بچوں کیلئے دِل کے امراض کا اسپتال بنانا ہے، اس مشن میں مصباح الحق کا ساتھ دیں۔ اِن تمام موضوعات پر بھی پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ شام 4 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین