• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر وقار نے صبور علی سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

معروف میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ عمیر وقار نے اداکارہ صبور علی سے تعلقات کی افواہوں کو نیا رُخ دے دیا۔

صبور علی اور عمیر وقار پارٹیز اور دیگر تقاریب میں ساتھ دکھائی دیتے تھے، ایسے میں گزشتہ روز عمیر وقار نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے صبور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال کیا۔


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں تو ایسا ہی چاہتا ہوں لیکن وہ خود ہمیشہ دور دور رہتی ہے۔‘

عمیر وقار کے جواب نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا انڈسٹری کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمیر وقار نے لکھا کہ ’وہ میرے لیے لڑکی تلاش کر سکتی ہے۔‘

دوسری جانب صبور کی جانب سے عمیر کے ان خیالات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین