• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول اسٹوڈیوز کے مداحوں کو آئرن مین کی واپسی کا انتظار

مارول اسٹوڈیوز کی مشہورِ زمانہ فلم ایوینجرز: اینڈگیم کے مداحوں کو فلم کے کردار آئرن مین کی واپسی کا بے چینی سے انتظار ہے۔

فلم کی سالگرہ سے قبل مارول اسٹوڈیوز کے مداحوں نے فلم کے افسانوی کردار آئرن مین کو واپس لانےکی اپیل کی ہے۔

مداحوں نے لاس اینجلس میں ایک بل بورڈ لگا کر فلم کے پروڈیوسرز سےاپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئرن مین کو دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

مداحوں نے لاس اینجلس میں جو بل بورڈ لگایا اس پر لکھا ہے کہ ’ٹونی اسٹارک براہ کرم  ہمارے پسندیدہ ہیرو کو واپس لائیں۔‘

آئرن مین کا جو کردار اداکار روبرٹ ڈاونی (جونیئر) نے ادا کیا تھا، ایوینجرز: اینڈگیم میں وہ کردار مر گیا تھا۔

ان دل دہلا دینے والے مناظر سے مداحوں کو بہت دکھ ہوا تھا اور اب انہوں نے فلم کے پروڈیوسرز سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے پسندیدہ کردار کو واپس لائیں۔

واضح رہے کہ مارول اسٹوڈیوزکی ایوینجرز: اینڈگیم کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے اور کئی ریکارڈز بھی توڑ چکی ہے۔

تازہ ترین