• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کوروناویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور اُن کے شوہر، معروف اداکار یاسر نواز نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگواتے ہوئے ویڈیو اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے رہی ہیں۔


ندا یاسر اس دوران کافی ڈری ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں، ندا یاسر کو ویکسین انجیکشن کب لگ گیا انہیں محسوس بھی نہیں ہوا، اس بات کا  اظہار اُنہوں نے اپنی ویڈیو میں بھی کیا ہے۔


دوسری جانب یاسر نواز کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ ویکسین لگواتےتصویریں  انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔


تازہ ترین