• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ کورونا بحران کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، راہول گاندھی

بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا۔

کورونا کے بحران کے حوالے سے راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت پر تنقید  کی۔


راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہو رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ مودی حکومت ہے۔ جس نے مناسب انتظامات نہیں کیے۔

تازہ ترین