• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں منفی دن، 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک  100 انڈیکس 233 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 59 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 849 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین