• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ یا فطر سے والد کی مدد کی جا سکتی ہے؟

سوال: باپ اگر غریب اور ضرورت مند ہو تو کیا اولاد صدقہ فطر دے کر اس کی مدد کر سکتی ہے جبکہ باپ اولاد سے زیادہ رقم کی توقع رکھتا ہے اور اولاد اپنے بال بچوں کے اخراجات ہی بمشکل پورا کر پاتی ہے تو ایسی صورت میں اولاد کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب: والدین کے جملہ اخراجات برداشت کرنا اولاد کی ذمہ داری ہے۔ اگر اولاد خود بیوی بچے والے ہیں اور ان کی مالی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے تو اس صورت میں بھی اولاد کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت و مدد ضرور کریں۔

والدین کی دیکھ بھال کرنا اور ان کا خرچہ برداشت کرنا اولاد کی ذمہ داری ہے، اس لیے والدین کو صدقہ فطر یا زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی ۔

کتاب و سنت کی روشنی میں اپنے مزید مسائل کے حل جاننے کے لیے وزٹ کریں: 

 https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers

تازہ ترین