• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ 16 سے 23 اپریل کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ 74 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 38 کروڑ ڈالر اضافے سے 16 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔

تازہ ترین