• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز جلد ایک ہارر اور سنسنی سے بھرپور فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 28سالہ سلینا گومز فلم ’اسپائرل‘ میں اداکاری کریں گی۔اس فلم کی ڈائریکٹر پیٹرا کولنز ہیں۔ فلم کی ریلیز اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

حالیہ کئی دنوں سے سلینا گومز کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی طرف بھی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ بھی مستقبل میں وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔

تازہ ترین