• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (اے ایف پی) اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول چار خلا نوروں کو لئے ہوئے فلوریڈا کے نزدیک زمین پر واپس آگیا ہے جو 50 سے زائد سالوں میں ناسا کی پہلی رات کی سمندری لینڈنگ ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ عملے نے اطلاع دی کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر سوار قریب چھ ماہ کے مشن کے بعدوہ زمین پر واپس آنے کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ناسا کےاونچائی پر تحقیقی طیارے ڈبلیو بی 57 کی جانب سے ارسال کی گئی رات کے وقت کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیپسول نے آئی ایس ایس سے ساڑھے چھ گھنٹے کی پرواز کے بعد رات دو بج کر 56 منٹ پر تاریکی میں پاناما سٹی کے قریب خلیج میکسیکو میں لینڈنگ کی۔ گو نیوی گیٹر ریکوری شپ پر سوار ٹیموں نے اس کیپسول کو قبضے میں لیا اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد اسے ڈیک پر لے آئے۔

تازہ ترین