• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلب کی واپسی پر اسٹار بکس کا4سو ملازمین بھرتی کرنے کا منصوبہ

لندن (پی اے) طلب کی واپسی پر اسٹار بکس نے برطانیہ بھر میں4سو جابز پیدا کیے ہیں۔ اس نے وبائی پابندیوں میں نرمی پر حوصلہ پارکر4سو ملازمین کی بھرتی شروع کردی ہے۔ کمپنی کا قیام50سال قبل سیٹل میں عمل میں آیا تھا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ موسم گرما کے مصروف وقت کے لیے نیا اسٹاف بھرتی کررہی ہے اور پوزیشن سٹی سینٹر، سب اربن ہائی اسٹریٹ اور ڈرائیو تھرو مقامات سمیت تقریباً2سو مقامات کے لیے ہوں گی۔ وہ بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے بھرتی کررہی ہے۔ کیفے چین نے کہا ہے کہ اس نے کوئی چھانٹی نہیں کی اور نہ وبا کے بعد فرلو سپورٹ لی ہے اور اس کا بھرتی کا نیا منصوبہ بنیادی طور پر فطری طور پر خالی جگہوں کو پر کرے گا۔ نئے جابز ایبرڈین، کارڈف کوونٹری، ونچسٹر، شفیلڈ، لیڈز، ڈنڈی، برمنگھم، ڈربی اور نیو کیسل سمیت برطانیہ کے وسیع ورائٹی والے قصبوں اور شہروں میں فراہم کیے جائیں گے۔ اسٹار بکس یوکے، کے جنرل منیجر الیکس ریزے نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہائی اسٹریٹ ریٹیلر کے لیے مشکل کا سال رہا کیونکہ ہمارے بزنس پر پابندیاں عائد کی گئیں اور اس سے منافع پر ڈرامائی اثر ہوا۔ بہرحال اپنے لوگوں کو برسر روزگار رکھنا ہماری ترجیح رہی اور اس لیے ہماری کمپنی کے اسٹورز میں چھانٹی سے کام نہیں لیا گیا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی ورک فورس کی تعمیر نو کی پوزیشن میں ہیں اور4سو جابز کی پیشکش کررہے ہیں۔ اسٹار بکس کے اس وقت اسٹاف کی تعداد برطانیہ بھر میں3664ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کچھ جابز ڈرائیو تھرو مقامات پر ہوں گے، اس وقت اس کی98فیصد اسٹیٹ کام کررہی ہے۔ چین نے اپنی ڈرائیور تھرو اور ڈلیوری کے آپشنز کو توسیع دی ہے، جس کا مقصد کسٹمر کی طلب پوری کرنا ہے۔ 
تازہ ترین