• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سرونٹس کو استعفیٰ دیئے بغیر ڈیپوٹیشن پر مینجمنٹ پے اسکیل پر کام کی اجازت

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی بر ائے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر کابینہ ریزولوشن2013میں ترامیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت سول سرونٹس کو استعفیٰ دیئے بغیر ڈیپوٹیشن پر مینجمنٹ پے اسکیل پر کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے،اس وقت سول سرونٹس کوعالمی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے کی اجازت ہے یہی وجہ ہے کہ بہترین سول سرونٹس ایشیائی ترقیاتی بنک اور اقوام متحدہ کے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر چلے جاتے ہیں ، ان بہترین سول سرونٹس کو حکومت میں کام کیلئے راغب کرنے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ استعفیٰ دئیے بغیر ایم پی اسکیل پوزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں ، یہ تعیناتی زیادہ سے زیادہ پانچ سال کیلئے ہوگی اور کیر یئر میں صرف ایک مرتبہ اجازت ہوگی‘ شرط یہ ہے کہ یہ تقرری اوپن اور شفاف طریقے سے کی جا ئیگی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس کیلئے مینجمنٹ پے اسکیل پالیسی 2020میں ترمیم جاری کریگا، اس کاپہلا فائدہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کو ہوگا جنہیں ریکٹر نیشنل اسکول آ ف پبلک ا پایسی تعینات کیا گیا ہے جو ایم پی اسکیل پوسٹ ہے وہ اب استعفیٰ دیئے بغیر ایم پی اسکیل پیکج لے سکیں گے،دریں اثناء وزارتوں اور ڈویژنوں کو یہ اختیار دیدیا گیا ہے کہ وہ پیچیدہ نوعیت کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے چھ ماہ کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرسکتے ہیں تاہم اسکے اخرجات 60 الکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس کیلئے اسکی ہائرنگ کا طریقہ کار اور شرائط جاری کریگا۔

تازہ ترین