• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور کے پی میں 8 تا 16 مئی مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صوبائی حکومتوں کا فیصلہ


پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹھ سے سولہ مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرلیا۔

 صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گيا ہے کہ پنجاب میں آٹھ سے سولہ مئی تک ہرقسم کی ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس بنیں گے، پولیس رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

 یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، عوام عید سادگی سے منائيں۔

خیبر پختونخوا میں بھی آٹھ سے سولہ مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔

 کے پی میں نجی گاڑیوں کو پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی، چاند رات پر مہندی، زیورات، کپڑے کے اسٹال نہیں لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین