• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی دیوانی رہی ہوں، میرا چوپڑا

بالی ووڈ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کی کزن اور بھارتی اداکارہ  میرا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی دیوانی رہی ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سائوتھ انڈیا کی فلم انڈسٹری سیکھنے کے لیے ایک بہترین اور بڑی جگہ ہے، لیکن میں نے ایک اداکار کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ 

یاد رہے کہ میرا چوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل اور ایڈورٹائزنگ پروفیشنل کے طور پر کیا، لیکن انکے مطابق انکی اصل کامیابی اداکاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ انکی پرورش ایک ایسے ماحول میں ہوئی جہاں فلمیں دیکھنے جانا عام تھا اور اپنے لڑکپن میں وہ بالی ووڈ اداکارائوں کی پوجا کرتی تھیں۔


انھوں نے کہا کہ ان فلموں میں کام کرنا آسان ہوتا ہے جو کہ اس زبان میں بنی ہو جو آپکے لیے عام فہم ہو، اور جنوبی بھارت کی فلمی صنعت میں، میرے لیے سب سے بڑی رکاوٹ زبان تھی اور میں ہمیشہ اس مسئلے سے دوچار نہیں رہنا چاہتی تھی، جبکہ بالی ووڈ ایسی جگہ ہے جہاں میں جاکر کام کرنا چاہتی تھی۔

تازہ ترین