• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی روک تھام، مصر میں دو ہفتے تک دکانیں جلد بند کرنے فیصلہ

مصر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات سے دکانیں، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ 

اس حوالے سے مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا کہ یہ پابندی 2 ہفتوں کے لیے عائد کی گئی ہے اور بڑے اجتماعات اور  تقریبات پر بھی 2 ہفتوں کے لیے پابندی ہوگی۔ 


وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے مزید کہا کہ 12 سے 16 مئی تک ساحل اور پارکس میں جانے پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین