• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں پی پی 84 خوشاب میں کانٹے کا مقابلہ ہے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں پی پی 84 خوشاب میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ  میچ جاری ہے، حتمی نتائج آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہی حتمی ہو گا اور ہمیں بھی قبول ہو گا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ خوشاب کے عوام ترقی کو ووٹ دیں گے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی سوچ بدلنی ہے، ادارے مضبوط کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اب تک کے ضمنی انتخابات میں اپنی ہی سیٹیں جیتی ہے، الیکشن میں دھونس اور دھاندلی کی سوچ بدلنی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ترقی کی طرف جارہے تھے، کورونا پیچھے لے گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ڈی ایم جی اور سی ایس ایس کرنے والے افسران خود کو حاکم، عوام کو محکوم نہ سمجھیں، بیوروکریٹس کی بھرتی سے لیکر تربیت تک کا طریقہ کار بدلنا ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشرے کے سب طبقوں کو ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

تازہ ترین