• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 کا وزرائے خارجہ اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

لندن ( نیوزڈیسک) ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس لندن میں ہوا، جس میں کئی اہم امور زیربحث آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز ہونے والے اس اجلاس میں اور شرکا نے کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں کورونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورتحال پر بھی بات کی، جب کہ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور آسیان کے عبوری صدرملک برونائی کے نمایندگان سے مذاکرات بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ لیبیا اور شام کی جنگوں کے علاوہ چین اور روس سے لاحق مسائل بھی اہم موضوعات میں شامل رہے۔ جی سیون وزرائے خارجہ نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا ہدف برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے امریکا کی شمالی کوریائی پالیسی پر نظرثانی کا خلاصہ پیش کیا۔ وزرا نے شمالی کوریا کے وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ہر حد تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تجدید انداز میں خاتمے کا ہدف حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل ممالک کے لیے ضروری ہے۔
تازہ ترین