• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ ملازمین کی اپریل کی تنخواہ اور پنشن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر واٹربورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 4مئی کو ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کردی گئی ہے جبکہ گریڈ ۱ سے لیکر سلیکشن گریڈ 16 تک کے ملازمین کو سالانہ لیوانکیشمنٹ بھی ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین تمام سال ہر قسم کے حالات میں شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولت بغیر کسی ناغہ بہم پہنچاتے ہیں،وزیر بلدیات کی ہدایت ہیں کہ واٹربورڈ کے محنت کشوں کو قواعد کے مطابق حاصل تمام حقوق بروقت فراہم کیئے جائیں۔

تازہ ترین