• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم برقرار

حیدرآباد(بیورورپورٹ) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ کی جسٹس ذوالفقار احمد خان اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نتائج میں گھپلوں ،من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کیخلاف درخواستوں پر بدھ کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا نظام شفاف بنانے کیلئے میکنزم بنانے تک کمیشن کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا سابقہ حکم برقرار رکھتے ہوئے فور ی سماعت کی درخواست پر کارروائی 19 مئی تک کیلئے ملتوی کرکے فریقین سے تیار کردہ میکنزم کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

تازہ ترین