• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم کرداشیان قدیم رومی مجسمے کی اسمگلنگ میں پھنس گئیں

لاس اینجلس (اے ایف پی) کم کرداشیان قدیم رومی مجسمے کی اسمگلنگ میں پھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی آرٹ اسمگلنگ جس میں قدیم رومی مجسمہ شامل ہے، میں کم کرداشیان کا نام لیا گیا ہے جسے ان کے نام سے اٹلی سے درآمد کیا گیا تھا۔ امریکی استغاثہ نے گزشتہ ہفتے مجسمے کے ٹکڑے کو واپس اٹلی بھیجنے کا مطالبہ کیا جسے پانچ سال قبل لاس اینجلس میں ایک بندرگاہ پر ضبط کیا گیا تھا جیسا کہ اطالوی ماہرین آثار قدیمہ کہتے ہیں کہ اسے ’لوٹا گیا ، اسمگل کیا گیا اور غیر قانونی طور پر برآمد کیا گیا‘۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق درآمد کنندہ کا نام ’کیلیفورنیا کے ووڈ لینڈ ہلز میں کم کرداشیان ڈی بی اے نوئل رابرٹس ٹرسٹ‘ کے طور پر درج تھا اور اس نے ’وروورڈٹ کی جانب سے نوئل رابرٹ ٹرسٹ کو مدعا علیہ کے مجسمے کی فروخت کے لئے ایک انوائس کا حوالہ دیا تھا۔

تازہ ترین