• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کی ہر ضلع میں بے سہارا بزرگوں کیلئے سرکاری گھر بنانے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سٹیزن ایکٹ 2014 کے مطابق ہر ضلع میں بزرگ شہریوں کے لئے شیلٹر ہوم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کو سماعت کے موقع پرچیف سیکرٹری جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت عالیہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں رقم مختص کر دی جائے گی تاہم بنچ کے رکن جسٹس امجد سہتو نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری صاحب جن بزرگ خواتین کا کوئی سہارا نہیں ہے بتائیں وہ بجٹ کے آنے تک کہاں جائیں؟ جن کے شوہر یا اولاد نہ ہو تو ایسی خواتین کیا کریں؟ عدالتوں میں بہت سے کیسز آتے ہیں جن عورتوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔آپ کے سینٹر میں بچے، بوڑھے سب ایک ہی جگہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین